فیصل آباد (علی گوہر سے) فخر گھوکھووال کرکٹ ٹورنامنٹ کرنل شیر خاں شہید الیون نے بھاری مارجن سے جیت کر وننگ ٹرافی پر قبضہ جما لیا ۔ہارٹ فیورٹ ٹیم نے مسلسل تیسری بار ٹورنامنٹ جیت کر ہیٹرک مکمل کر لی ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین ٹاسک فورس ہیلتھ ڈویژن فیصل آباد آزاد علی تبسم ایم پی اے 51 اور چیئرمین بیت المال و پارلیمانی سیکرٹری حاجی الیاس انصاری ایم پی اے 65 تھے۔
ان کے علاوہ چیئرمین سی سی نمبر 15 میان شفقت الرحمن ،چوہدری عبدالحنان ،خالد حنان ،ڈی ایس پی کوتوالی ملک عثمان ،حاجی نعیم قصائی کے علاوہ تماشائیوںکی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔فائنل کا مزہ اس وقت اور دوبالا ہو گیا جب میدان میں شرجیل خان اور احسان عادل کی انٹری ہوئی ۔فخر گھوکھوال کرکٹ ٹورنامنٹ کو کامیاب ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
جہاں سیکورٹی کے حوالے سے مشکل ترین وقت میں ڈے اینڈ ٹورنامنٹ کا انعقاد کافی مشکل کام تھا مگر چوہدری شفقت الرحمن اور انتظامیہ کی خصوصی کاوشوںسے ٹورنامنٹ کامیابی سے مکمل ہوا ۔ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم کرنل شیر خان الیون نے میاں عمران الیوں کو فائنل میں بھاری مارجن سے شکست دے کر مسلسل تیسر ی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔حاجی الیاس انصاری ،چوہدری شفقت الرحمن ،میاں اعظم سعید ،چوہدری عبدالحنان ،چوہدری خالد حنان و دیگر مہمانوں نے انعامات تقسیم کیے۔