انقرہ (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ترکی نے تین ملین مہاجرین کو پناہ دے کر عظیم مدد کی ہے جبکہ ترک وزیراعظم احمد دائود اوگلو کا کہنا ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کی ڈیل کی وجہ سے یورپ جانے والے غیر قانونی مہاجرین کی تعداد میں واضح کمی ہوئی ہے۔
جرمن چانسلر نے اپنے دورہ ترکی کے دوران کہا کہ یورپی یونین اس بحران میں انقرہ حکومت کے ساتھ ہے۔ یورپی یونین کا منصوبہ ہے کہ وہ مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے ترکی کو تین بلین یورو مہیا کرے گی تاکہ مہاجرین بحیرہ ایجیئن کو عبور کر کے یورپ نہ پہنچیں۔ اس دورے کے دوران مرکل کے ہمراہ یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیدار بھی گئے تھے۔