کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 25/4/2016

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق) نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت نے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر کہا کہ یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل کے درمیان منایا جا رہا ہے ۔اس ہفتے کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔ نو مولود بچوں میں قوت مدافعت بہت کم ہوتی ہے اس لیے وہ جلد بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔پولیو،خناق، تشنج، ہیپاٹایٹس، ٹی بی، کالی کھانسی، خسرہ، نمونیا اور گردن توڑ بخار سے پاکستان میں ہر سال سات لاکھ سے زائد بچے اپنی جان سے چلے جاتے ہیں۔ ان اموات کی بڑی وجہ پاکستان میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے نا لگوانا ہے۔حفاظتی ٹیکے صرف چھ بار لگوانے پڑتے ہیں جن سے بچوں کو نو مہلک بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔ بنیادی مرکز صحت خیر گھنسار اور سول ہسپتال کوٹلہ میں سیمینار منعقد کیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آگاہی پوسٹر ز بھی تقسیم کئے جارہے ہیںاور نمایاں مقامات پر پینافلیکس بھی آویزاں کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عملے کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنجاب میں گزشتہ ایک سال میں روٹین ایمونائزیشن کی کوریج نیلسن سروے کے مطابق 84فی صد تک پہنچ گئی ہے اور اگلا ٹارگٹ اس کو90فیصد تک لے کے جانا ہے۔ ترقی یافتہ اضلاح حکومت کی پہلی ترجیح ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق) گورنمنٹ بوائر ہائر سکینڈری سکول کوٹلہ کی چار دیواری کیلئے ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے 34لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے جس پر ہم چوہدری عابدرضا ممبر نیشنل اسمبلی حکومت پاکستان کے مشکور ہیں جبکہ ٹھیکیدار اس دیوار کی اکھاڑ پچھاڑ کے بعد فرار ہو گیا ہے اسکی تعمیر لٹک گئی ہے ان خیالات کااظہار پرنسپل ملک بشیر احمدگورنمنٹ بوائر ہائر سکینڈری سکول کوٹلہ نے جذبہ ٹیم سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ بوائزہائر سیکنڈری سکول کوٹلہ کی چار دیواری کیلئے ایم این اے چوہدری عابد رضا نے فنڈز جاری کروائے لیکن اس منصوبہ پر کام کرنے والے ٹھیکیدار چاردیواری کو گرانے کے بعد غائب ہو گیا ہے یہ سکول بھنڈر نالہ پر موجود ہے اور سیکورٹی رسک کا معاملہ ہے ،بطور پرنسپل ادارہ ہذاہ و جملہ سٹاف ہم ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ،ای ڈی او ایجو کیشن ، ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ،ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اہم مسئلہ کی طرف فوری توجہ دی جائے اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سدوال روڈ کوٹلہ کے سامنے روڈ اکھاڑ پچھاڑ کر ٹھیکیدار غائب،گاڑیوں کی آمدو رفت سے آڑنے والی دھول مٹی سے سانس کی بیماریاں جنم لینے لگیں ،بارہا توجہ دلوانے کے باوجودبھی کام شروع نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ کے سامنے روڈ پر ہر وقت پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے ایم این اے چوہدری عابد رضا نے خصوصی گرانٹ سے دو گز سڑک از سر نو تعمیر کے لئے فنڈ جاری کروائے۔ٹھیکیدار نے دو ماہ قبل روڈ کو اکھاڑ پچھاڑ کر بجری اور خاکہ ڈال دیا اور اس کے بعد غائب ہو گیا ،میڈیا کے نمائندوں نے بار بار اس طرف توجہ دلوانے کی کوشش کی مگردو ماہ گزرنے کے باوجود بھی نہ تو اس پر کام شروع ہو سکا اور نہ ہی کسی اعلیٰ حکام نے اس طرف توجہ دی۔عوامی و سماجی حلقوں اور سکول انتظامیہ نے ایم این اے چوہدری عابد رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک سڑک کی تعمیر شروع نہیں ہوتی کم از کم اس پر پانی کا چھڑکائو کے لئے ہی ٹھیکیدار کو پابند کر دیں تاکہ اڑنے والی دھول مٹی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سانس کی بیماریوں سے نجات مل سکے۔