لاہور (جیوڈیسک) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول رسول پارک سمن آباد سکول میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مہمان خصوصی بنے اور موضوع اورنج ٹرین۔
سرکار کے سکول میں سیاست ہی نہیں بلکہ ڈائریکٹ کنڈے لگا کر مبینہ بجلی چوری کا بھی انکشاف مگر جناب معزز اسپیکر نے صاف تردید کر دی۔ تقریب سے خطاب میں اسپیکر کپتان پر بھی برسے عمران خان کی دھمکی کے جواب میں دھمکی دے ڈالی۔
عمران خان رائے ونڈ آئیں گے تو ہم بنی گالہ کا رخ کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی بتا دیا کہ کمیشن میں صرف پاناما لیکس کے اڑھائی سو لوگ نہیں سب ہی اس دائرہ کار آئیں گے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اقتدار کی خواہش رکھنے والے 2018 تک انتظار کریں۔