کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق انسداد ہشتگردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد حیدر علی شاہ کو 33 سال کی قید سنا دی ہے۔
ملزم حیدر علی شاہ کو غیر قانونی اسلحہ، دھماکا خیز مواد، کار سرکار میں مداخلت اور اقدام قتل کے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔
ملزم کو رینجرز نے 2013 کو محمود آباد کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے خلاف محمود آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔