زیارت : زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع زیارت کے چئیرمین محمد نعیم پانیزئی، محمد اکرم، محمد ایوب و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زیارت ایک زرعی علاقہ ہے جو پہلے کاریزیں، چشموں اور ندی نالوں کی پانی سے زمینداران اپنے فصلات اگاتے تھے اور حکومت اس سے باقاعدہ مالیہ وصول کی جاتی تھی لیکن گزشتہ پندرہ سولہ سالوں سے زیارت خشک سالی کی حالت میں مبتلاہ ہے بارشیں اور برف باری نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح نیچے گرنے کی وجہ سے ایک طرف ان کی فصلات کم ہوتے جا رہے ہیں تو دوسری طرف زیر زمین سے پانی نکالنے کے لئے ڈیزل کی طاقت پر پانی نکال کر زمینوں کو سیراب کرتے ہیں۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت بھی زمینداروں کو عشر وصول کرنے پر تنگ کیا جارہا ہے کیا قانون میں کہیں بھی یہ موجود ہے کہ رگ بوروں سے ڈیزل کی طاقت پر پانی نکال کر ان کی فصلات پر من مانی عشر وصول کی جائے زیارت کے زمینداوروں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ،گورنر بلوچستان،چیف سیکرٹری اورصوبائی وزراء سے مطالبہ کیا کہ وہ زیارت کے عوام پر یہ ظالم ٹیکس وصولی کرنے کیخلاف اقدامات اٹھاتے ہوئے فوری طور پر منسوخ کی جائے۔