کوٹلہ ارب علی خاں : کوٹلہ برادران کا صلح کرائو مشن۔۔۔۔۔۔چیئرمین چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے ملک پور جٹاں میں پھانسی کے مقدمے میں فریقین کے مابین صلح کر اد ی ۔راضی نامہ کروانے میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں چئیرمین راجہ ذوالفقار، وائس چیئرمین چوہدری اکرام گوٹریالہ،چوہدری محمد شبیر چوہدری پرویز، چوہدری عبدالرزاق کا شکریہ ادا کیا۔صلح کے اکٹھ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو معاشرے میں صوفی ازم کو پروموٹ کرنا ہوگا۔
لوگوں میں عدم برداشت ، حوصلہ افزائی اور اچھے کام کرنے والے رویوں کو تقویت دینا ہوگی۔ ہم بھائیوں نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ جہاں تک ہو سکا دن رات ایک کرکے اپنے حلقے کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے۔ ہم نے ہر اچھا کام کرنے والے کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا ہے ۔ہم خود اس آگ سے نکل کر آئے ہیں۔انھوں نے لواحقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاف کرنا بلاشبہ ایک عظیم کام ہے لیکن جب اپنوں کو اپنے ہاتھوں سے لحد میں اتارا جائے تو اس کو بھولنا بہت مشکل ہے۔ چوہدری طاہر نے صدق دل سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
اس عظیم کام پر اہل علاقہ نے کوٹلہ برادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ برادران نے حلقے کو ترقی یافتہ کرنے کے ساتھ ساتھ امن و آشتی کا گہوارہ بنا دیا ہے۔صلح کے اکٹھ موقع پر شرکت کرنے والوں میں چوہدری محمد شبیر،چوہدری ظفر اسلام اور چوہدری وحید ملک پور جٹاں ،چوہدری عبدالرزاق، چوہدری اسجد، چوہدری صوبیدارزراعت ،چوہدری مظفر، چئیرمین زوالفقار ٹھوٹھہ رائے بہادر، وائس چئیرمین چوہدری اکرام گوٹریالہ، چوہدری پرویز گوٹریالہ، چوہدری توصیف ٹیپو، چوہدری عبدالغفار، چوہدری غلام فرید ، چوہدری زبیر ایڈووکیٹ، علامہ شبیر صاحب اورراجہ بابر شامل تھے۔