ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی سابق اداکارہ سشمیتا سین فلمی سرگرمیوں سے دور ہونے کے بعد اپنا بیشتروقت اپنی دونوں بیٹیوں الیشا سین اور رینی سین کے ساتھ گزارتی ہیں۔
40 سالہ اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی دونوں بیٹیوں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی الیشا اور رینی کے آس پاس گھومتی ہے اب یہ دونوں ہی ان کی جنت ہیں جن کے بغیر وہ زندگی کا ایک پل بھی نہیں گزار سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیشا اور رینی کی میٹھی میٹھی باتیں سن کر انھیں اتنا سکون ملتا ہے کہ وہ سارے غم بھول جاتی ہیں۔