لندن (جیوڈیسک) تفتیشی افسران نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ایم کیو ایم قائد سے ملاقات کر کے پوچھ گچھ کی۔ برطانوی حکام نے پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ مواد پرایم کیوایم قائد سے سوال بھی پوچھے۔
ذرائع کے مطابق تین برطانوی تفتیشی افسروں نے تقریباً دو گھنٹے تک سوال جواب کئے۔ پاکستان کی طرف سے کیس کے حوالے سے مکمل فائل برطانوی حکام کو دی گئی تھی۔
پاکستان میں گرفتارملزموں کے اعترافی بیان پر بھی بات چیت ہوئی۔ دوسری جانب ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے منی لانڈرنگ اور عمران فاروق کیس پر پیشرفت ہوئی تاہم میڈیا کو اس سے آگاہ نہیں کیا جا سکتا۔