قصور: ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

 police

police

قصور (جیوڈیسک) پھولنگر ملتان روڈ بائی پاس کے قریب نجی فیکٹری میں ڈکیتی کے دوران سیکورٹی گاڑد نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ اشرف جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس کانسٹیبلز شکیل اور خالد زخمی اور دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ دو ڈاکو ایک کروڑ روپے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔