جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سیٹلائٹ ٹائون جھنگ کے انچارج رانا مظہرالحق عدل و انصاف کی ایک منہ بولتی تصویر ہے جو آج کے پر آ شوب اور نفسا نفسی کے شکار معاشرے میں بھی اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کر رہا ہے جس کے اس اعلی اقدام کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ آ فیسر غریب اور بے بس مظلوم افراد کیلئے سایہ شجر دار کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ ظالم و جابر افراد کیلئے ننگی تلوار کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے خیالات ہمیشہ محکمہ پولیس کے خلاف دھندلے دھندلے رہے ہیں چونکہ بعض پولیس اہلکار راتوں رات امیر بننے کی خا طر ظلم و ستم لوٹ مار اور ناانصا فیوں کی تاریخ رقم کر کے نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ انسانیت کے نام پر بھی ایک بد نما داغ بن کر رہ گئے ہیں لیکن مذکورہ آ فیسر اس اندھیر نگری میں قطب ستارہ کی حیثیت رکھتا ہے جس کی چمک سے محکمہ پولیس جگمگا رہا ہے در حقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر کا شمار چند ایک ایماندار افسران میں ہوتا ہے جو اپنے فرائض و منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں مذکورہ آ فیسر کا یہ خوبصورت اقدام گلاب کے پھول کی طرح ہے جس کے اردگرد کانٹے ہوتے ہیں لیکن وہ اپنی خوشبو سے لوگوں کے ذہنوں کو معطر کر رہا ہوتا ہے مذکورہ آ فیسر کا مظلوم اور بے بس افراد کے ساتھ انداز گفتگو کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اطمینان اور پیارومحبت کے فرشتے آئے روز اس کے دل و دماغ پر اترتے ہیں لیکن اس کے برعکس ظالم و جابر افراد مذکورہ آ فیسر کو دیکھ کر ایسے سہم جاتے ہیں جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ اور اگر حقیقت کے آئینے میں دیکھا جائے تو مذکورہ آ فیسر کا یہ اعلی اقدام دوسرے راشی و بد کردار افسران جو نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھے ہیں مثل راہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرکاری سکولوں کی نجکاری سے شعبہ تدریس میں ملازمتوں کے مواقع ختم کئے جارہے ہیں ۔ بیرونی ایجنڈے پر پرائمری سکولوں کے بعد 7ہزار مڈل و ہائی سکول پرائیویٹ کرناظالمانہ اقدام ہے۔ حکومت پنجاب سپریم کورٹ کے فیصلے ، آئینی رٹ پٹیشن 37/2012 مورخہ22-11-2012جس میں کہاگیا ہے کہ گورنمنٹ کے سکولز آبادی کے تناسب سے کم ہیں۔ گورنمنٹ سیکٹر میں سکولوں کی تعداد بڑھائی جائے اور اساتذہ کا سروس سٹرکچر دیگر گورنمنٹ ملازمین کے برابر کیاجائے جس کی موجودہ حکومت دھجیاں اڑا رہی ہے۔ اس آئینی فیصلے کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا گیاہے۔ ہم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر سوموٹوایکشن لے کر اساتذہ پنجاب کی داد رسی کریں اور پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کریں۔ سکولوں کی نجکاری اور اساتذہ اپ گریڈیشن کیلئے پنجاب بھر میں مظاہرے شروع کررہے ہیں۔ تاجر حکمرانوں نے سرکاری سکولوں کو بھی تجارتی منڈی سمجھ لیا ہے۔ سرکاری سکولوں کی ایک انچ زمین بھی PEFیا پرائیویٹ این جی اوز کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ حکمرانوں کے بچوں نے تو ٹیچر بھرتی نہیں ہونا ، غریب والدین محنت مزدوری کرکے بچوں اور بچیوں کو ایم ایس سی ایم فل کرواتے ہیں۔ ادارے ہوں گے تو نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ موجودہ حکومت تمام اداروں کو نجکاری کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بھی سرکاری سکولوں کی نجکاری پر خاموش ہیں۔ ایک جمہوری حکومت تھی جس نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو قومی تحویل میں لیا تھا اور ایک یہ حکمران ہیں جو اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں لیکن سرکاری اداروں کو نجکاری کی بھینٹ چڑھا کر تجارتی منڈی بنا رہے ہیں ۔ چھ مئی 2015ء وزیرتعلیم کی موجودگی میں سیکرٹری ایجوکیشن نے PSTکو گریڈ14، ای ایس ٹی کو گریڈ16اور SSTکو گریڈ17دینے کا تحریری معاہدہ کیا لیکن آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ جب تک اساتذہ مسائل حل نہیں ہوں گے ۔چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ۔ ان خیالات کااظہار مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس پنجاب صوفی رمضان انقلابی ، مرکزی صدر خواتین ونگ میڈم فرخندہ عثمان ، چیف آرگنائزر محمدخان اعوان ، محمدشفیق بھلوالیہ ودیگر اساتذہ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے تمام اساتذہ کو متحد کرنے کیلئے آل اساتذہ الائنس پنجاب بنائی جس کا منشور تین لاکھ اساتذہ کو متحد کرکے حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے مجبور کرنا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ کے معروف نواحی قصبے موضع مکھیانہ میں بنائی جانے والی نئی پنجابی فلم بائو جی کی عکس بندی شروع ہوچکی ہے جسکے پرڈویوسر جاوید قریشی ہیں جوکہ فلم میںبطور ہیرو کاکردار بھی ادا کر رہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ موضع مکھیانہ جھنگ کابہت ہی مردم خیز علاقہ ہے جوکہ دریائے چناب کے بائیں کنارے پر برلب چنیوٹ روڈ واقع ہے موضع مکھیانہ نے بہت سی اہم اور معروف سیاسی وعوامی شخصیات پیدا کی ہیں جن میں سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب مہر اسلم بھروانہ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ شامل ہیں جنکے خصوصی تعاون سے فلم کی عکسبندی کی جاری ہے ان کی اس کاوش پر فلم بنانے والی ٹیم کے تمام ممبران اور عوامی حلقوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے اس فلم کی خاص بات اس فلم کے منصف جانی واکر ہیں جوکہ جھنگ کی معروف فنی شخصیت میں جنہوں نے فن کے میدان میں جھنگ کانام روشن کیاہے جوکہ مصنف کے علاوہ فلم میں ولن کے کردار بھی ادا کر رہے ہیں فلم کی عکاسی کی ذمہ داری معروف کیمرہ مین اعظم سونو کررہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں پروڈیوسر جاوید قریشی کے علاوہ معاون فلم ساز صدام حسین،عمران عظمت،منتظم اعلی ریاض بھٹی،وحید چوہدری ،شوکت تبسم شامل ہیں فلم کے مرکزی کرداروں میں جاوید قریشی ،انمول ناز،عمران عظمت، صدام حسین، جان محمد جانی ،ریاض بھٹی ،علیزہ چوہدری بھی شامل ہیں جھنگ کے عوامی حلقے امید کرتے ہیں کہ یہ فلم جھنگ کی ثقافتی اقدار کو بہتر ین انداز میں اجاگرکرے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ روڈ 25 پل چوکی کے قریب نجی ایمبولینس نمبری LWC 1110 اور کار نمبری FDA3529کے درمیان تصادم ہوا جس سے40سالہ سلطان محمودولد لعل14سالہ رب نواز ولد اللہ بخش32سالہ کاشف ولد منیرشدید زخمی ہو ا ٔ جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق فیصل آبادروڈ آٹھواں میل گندم کی کھڑی فصل کو اگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ روڈ 25 پل چوکی کے قریب نجی ایمبولینس نمبری LWC 1110 اور کار نمبری FDA3529کے درمیان تصادم ہوا جس سے40سالہ سلطان محمودولد لعل14سالہ رب نواز ولد اللہ بخش32سالہ کاشف ولد منیرشدید زخمی ہو ا ٔ جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر بس نمبری PT 9676 L بھکر روڈ بھڑیڑی اڈا کے قریب تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی جس سے60سالہ صادق38سالہ سلطانہ کوثر 25 سالہ جلیل 35سالہ اقبال اور 45سالہ محمد مشتاق شدید زخمی ہو ا ٔ جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق فیصل آبادروڈ آٹھواں میل گندم کی کھڑی فصل کو اگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔