لاہور (جیوڈیسک) بند روڈ ملک پارک میں کمسن بچی نور فاطمہ شام چھ بجے لاپتہ ہو گئی تھی۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بچی گندے نالے میں گری ہے۔
ریسکیو ٹیم نے شک کی بناء پر رات کو سرچ آپریشن کرنے سے انکار کر دیا اور واپس چلے گئے تاہم بچی کے اہل خانہ نے اہل علاقہ کے تعاون سے کرین منگوائی اور اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو 9 گھنٹے بعد مردہ حالت میں نالے سے نکال لیا۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اگر بروقت ریسکیو آپریشن کیا جاتا تو ننھی جان کو بچایا جا سکتا تھا۔