لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے یکم مئی کو چیئرنگ کراس پر جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں اجازت کے بجائے صرف آگاہ کرکے سیکورٹی انتظامات کے لئے کہا گیا ہے۔
تحریک انصاف نے یکم مئی کو چیئرنگ کراس پر عمران خان کے جلسے کے لئے ڈی سی او لاہور کو خط لکھ دیا ہے۔
جلسے کے آرگنائزر علیم خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف یکم مئی کو چیئرنگ کراس پر جلسہ کر رہے ہیں جو شام چار بجے منعقد ہوگا جس سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔
خط میں ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے لئے سیکورٹی انتظامات کے لئے کہا گیا ہے۔