ایس ای سی پی نے بجٹ 2017ء کیلئے تجاویز پیش کر دیں

SECP

SECP

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے محصولات ہارون اختر نے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کا دورہ کیا اور چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اور دیگر افسران کے ساتھ بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں ایس ای سی پی کی جانب سے بجٹ تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ یہ بجٹ تجاویز ملک میں غیربینکاری مالیاتی شعبے، پنشن فنڈز، میوچل فنڈز، شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں اور کیپیٹل مارکیٹ کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کی گئی ہیں۔

ہارون اختر کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ ملکی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے پیش نظر ترتیب دیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ایس ای سی پی کی بجٹ تجاویز انتہائی معاون ہوں گی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ایس ای سی پی کی بجٹ تجاویز کی منظوری کے لئے پوری کوشش کریں گے۔