اسلام آباد، گجرات (شبیر حسین ساہی) عالم اسلام کی عظیم شخصیت، شیخ المشائخ، استاذ العلماء حضرت پیر محمد افضل قادری امیر عالمی تنظیم اہلسنت اور سجادہ نشین نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات علالت کے باعث شعبہ دل کے انتہائی نگہداشت وارڈ سی سی یو میں داخل ہیں، جمعة المبارک 29اپریل 2016ء کو ان کا آپریشن ہوگا۔
احباب سے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت پیر محمد افضل قادری گزشتہ کئی سال سے دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں، چند ماہ قبل ان کے دل کا بائی پاس آپریشن ہوا تھا۔ لیکن طبیعت دوبارہ خراب ہوجانے کے باعث راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور وہاں سی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔
پیر صاحب کی علالت کی خبر سے دنیا بھر میں ان کے عقیدتمندوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ اہل خانہ کی جانب سے بھی دعاء صحت کیلئے کہا گیا ہے۔