فیصل آباد (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ سلمان بٹ اور محمد عامر پہلی بار بطور حریف کھلاڑی آمنے سامنے آئے، فاسٹ بولر نے سابق کپتان کو خوب آنکھیں دکھائیں اور باؤنسر پہ باؤنسر مارا۔
فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ میں پنجاب کی ٹیم کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کے سزایافتہ سلمان بٹ بلے بازی کے لیے آئے تو سندھ کی ٹیم کے باؤلر محمد عامر کا پہلی بار بطور حریف کھلاڑی سلمان بٹ سے آمنا سامنا ہوا۔
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سابق کپتان کو خوب باؤنسر کرائے ۔ باؤنسر پہ باؤنسر مارنے کے بعد محمد عامر نے ہی سلمان بٹ کو رن آؤٹ کر کے پویلین چلتا کیا۔