کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر کے نقصان کے ساتھ پوما کے ہاں 3بچوں کا اضافہ ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں جمعہ کی صبح بنگال ٹائیگر جو کہ 16سال کی عمر میں گردہ فیل ہوجانے کے باعث کراچی چڑیا گھر سے کوچ کرگیا۔
اسی شام پوما کے ہاں بین وقت 3بچوں کی پیدائش نے کراچی چڑیا گھر کو رونق بخش دی اور کراچی والوں کو اچھی خبر مل گئی 2014ء میں بھی پوما کے ہاں بچوں میں اضافہ ہواتھا اس وقت کراچی چڑیا گھر میں کینڈا کی بلی پوما کی تعداد 7وقت ہوگئی ہے۔
جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے بھی کراچی چڑیا گھر کا دورہ کیا اور چڑیا گھر کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا جبکہ ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی اصف حیدر شاہ نے 30کروڑ کی لاگت سے کراچی چڑیا گھر کی بہتری کے لئے کاموں کا آغاز کردیا ہے۔
چڑیا گھر کے ایم سی کا واحد محکمہ ہے جو کہ ہر سال ریونیو میں اضافہ کرکے فنڈ فراہم کرتا ہے۔