مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سعودیہ پلٹ پاکستانی شہری محمد رمضان نے اپنی والدہ کے نام پر دس کنال اراضی پر مسجد بنوادی۔ مسجد اہلحدیث میں عنائت اللہ ربانی نے افتتاحی خطبہ دیکر مسجد میں باقاعدہ اذان اور نماز با جماعت کا سلسلہ شروع کر دیا۔
عوام کی بڑی تعداد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق سعودیہ پلٹ پاکستانی شہری محمد رمضان نے اپنی والدہ کے نام پردس کنال اراضی جامعہ مسجد عبدالمجید نسیم اللہ والی اہلحدیث کیلئے وقف کرکے وہاں پر مسجد بھی خود بنوا کر دی، جہاں پر افتتاحی خطبہ حضرت مولانا عنائت اللہ ربانی خطیب کھڈیاں خاص نے دیا، جس کے بعد باقاعدہ مسجد میں اذان اور با جماعت نماز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
افتتاحی خطبہ سننے کیلئے سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، حضرت مولانا عنائت اللہ ربانی نے کہا کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں ہمیں انہیں آباد کرنا چاہئے ، اس موقع پر محمد رمضان نے کہا کہ اپنی والدہ کے نام پر مسجد بنانے کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا ہے۔
اللہ تعالی میری اس کاوش کو قبول کرے، حضرت مولانا عنائت اللہ ربانی نے مسجد کو جگہ دینے اور مسجد تعمیر کروانے پر محمد رمضان کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126