کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ٹوسیٹر جے ایف تھنڈر طیاروں کی پیداوار کے آغاز پر افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئروبزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی نے کہا ہے کہ روایتی و غیر روایتی دفاعی استحکام پاکستان کی اولین ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کو بھارت جیسے اس مکار دشمن کا سامنا ہے۔
جو 1965 ءمیں پاکستان کو ہڑپنے کے ارادے سے اس پر حملہ آور ہوا محافظان پاکستان نے اس کے ارادوں کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر اسے الٹے پاوں بھاگنے پر مجبور کردیا جس کے بعد سے وہ نہ صرف مسلسل پاکستان کیخلاف سازشیں کررہا ہے۔
بلکہ اپنی حربی قوت میں بھی مسلسل اضافہ کررہا ہے اسلئے JF-17 تھنڈر طیاروں کی پاکستان میں پیداوار کا آغاز قومی سلامتی کیلئے خوش آئند اقدام ہے جس پر پوری قوم افواج پاکستان کی شکر گزار ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔