ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ہدایت کارکبیر خان نے کہا ہے کہ اب وہ دوبارہ پاکستان نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر عوام فلم فینٹم میں پاکستان کو برے انداز میں دکھانے پر ناراض تھے۔
دوبارہ پاکستان جانے کے حوالے سے کبیر خان نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے انہیں صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اب پاکستان نہیں جائیں گے لہذا اب پاکستان نہیں جاوں گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیرخان کو کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان مخالف فلم بنانے پر شہریوں کی جانب سے برے رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔