کوالالمپور (جیوڈیسک) 5 سیڈڈ مصر کی نورالشیربینی نے ٹاپ سیڈڈ انگلینڈ کی لارا ماسیرو کو 11-6 ‘11-4 ‘3-11 ‘5-11 ‘8-11 سے ہرا کر خواتین ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
20 سالہ نورالشیربینی کم عمر ترین ورلڈ چیمپئن بن گئی ہیں عالمی رینکنگ میں ماسیرو کی جگہ نورالشیربینی لے لیں گی۔
ماسیرونے کہا کہ انہیں شکست سے مایوسی ہوئی تاہم نورالشیربینی نے 0-2 کے خسارے میں جانے کے بعد شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے مصرکے مرد کھلاڑی سات بار ورلڈ ٹائٹل جیتے ہیں۔