سکھر (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا میری صف میں ہو تو حاجی‘ دوسرے کی صف میں ہو تو کرپٹ۔ اب ایسا نہیں چلے گا۔
سندھ میں تحریک انصاف کا مارچ گزشتہ 5 دن سے جاری ہے۔ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں مارچ گزشتہ روز سکھر اور پنوں عاقل سکھر بار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا۔ ایک سیف ہیون دہشت گرد کو پناہ دیتی ہے اور ایک کرپشن کو پناہ دیتی ہے، احتساب سب کا ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا وکلاء ہمارے معاشرے کا ایک طاقتور طبقہ ہے۔ وکلاء کو کرپشن کیخلاف لڑائی لڑنی چاہئے۔
کمزور طبقے کو انصاف صرف قانون کی حکمرانی کی وجہ سے ہی مل سکتاہے۔ شدید گرمی کے باوجود مارچ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ قافلہ جہاں جہاں پہنچا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پارٹی جھنڈے کی مناسب سے رنگے تحریک انصاف کا پرجوش کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب رنگ جمایا۔
پنوں عاقل پہنچے پر شاہ محمود قریشی نے کہا غریبوں کو کہیں انصاف نہیں ملتا‘ وہ سر اٹھا کر جینے کا طریقہ سکھانے آئے ہیں۔ ریلی پنجاب اور سندھ کی سرحد پر واقع کموں شہید پہنچ کر ختم ہوئی۔