کراچی: اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF)کے بانی چیرمین ناہید حسین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں ملوث افراد کو وزیر اعظم ہائوس میں پناہ نہیں دیں سکتے۔ چور ، اچکے، ڈاکو، لٹیرے اور احسان فراموش حب الوطنی کا ناٹک بند کریں۔
قوم سب سمجھ چکی ہے، اب قوم ان پر فریب باتوں میں نہیں آئی گی ۔ کرپٹ اور خائن حکمرانوں کے خلاف پر امن احتجاج کی کال دینا تمام سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اربن ڈیمو کریٹک سیکریٹریٹ پر اربن ڈیمو کریٹک کنونسنگ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران اور علاقائی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ناہید حسین نے کہا کرپشن اور لاقانونیت نے وطن عزیز کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں ۔ کرپٹ مافیہ ایک عرصے سے دیمک کی طرح اس ملک کا چاٹ رہا ہے۔
لیکن غیور عوام اب جاگ چکی ہے ۔ جس کا تمام تر کریڈت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو جاتا ہے ، جنہوں نے اپنے اقوال کے مطابق قوم کو جھنجھوڑا اور اپنے عملی اقدامات سے ان کی آنکھیں کھول دی ہے ۔ ناہید حسین نے مزید کہا پاکستان کے پورے سیاسی و انتظامی نظام پر ان خاین اور کرپٹ حکمرانوں کا قبضہ ہے جو زمینوں سے لیکر انسانوں تک ان کے قبضے میں ہے ۔ ہمیں ایسے قبضہ گروپوں سے اب آزادی لینا ہوگی۔ ہمیں ان کا الہ کار بننے کے بجائے ان کی لوٹ کسوٹ سے بغاوت کرنا ہوگی۔ وہ عوام جو ان لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں وہ دراصل ان کے سہولت کار ہیں اور ان کے خلاف بھی 90دن کا ریمانڈلینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا را کے ایجنٹوں کو ملک میں کامیابی نہیں ملی بلکہ وہ ناکام ہوئے ہیں اس کا سہرا بھی کسی سیاست داں کے سر نہیں بلکہ پاک فوج کے سر ہے اور یہی فوج اپنی سر زمین کا دفاع کررہی ہے ۔ فوج سرحدوں پر ہی نہیں لڑ رہی بلکہ اندرونِ ملک ان کے سہولت کاروں سے بھی نمٹ رہی ہے ۔ اﷲ کی پناہ اب تو یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ کونسی سیاسی پارٹی بھارت کے پے رول پر ہے ۔ بھارتی ایجنڈ پکڑا گیا سیاستداں خاموش رہے ۔ ایسے لگا جیسے انکا بچہ کسی کیس میں پکڑا گیا ہو۔
انہوں نے کہا پاکستان دنیا کو وہ واحد ملک بن گیا ہے جہاں کی عوام پر غیر ملکی ایجنسیوں کی سیاسی پارٹیاں حکمرانی کررہی ہے ۔ ناہید حسین نے کہا یہ بات ساستداں کان کھول کر سن لیں اگر پاکستان کو صفہ ہستی سے مٹھانے کی کی کوششیں کی گئی تو پاکستان کی غیور عوام چاہے وہ سندھ سے ہو، پنجاب سے ہو، بلوچستان سے ہو یا خیبر پختونخواہ سے ہو وہ اپنی فوج کے ساتھ مل کر ہر اُس سازش کو بھر پور طریقے سے ناکام بنادیں گے ۔ ناہید حسین نے کہا اس وقت ملک میں کھڑے اور بے رحمانہ احتساب کی ضرورت ہے ۔ چہرے نہیں ، نظام بدلنے کی ضرورت ہے یہ کب اور کون کریگا ، لاوا پک رہا ہے ۔ حکمرانوں اﷲ کے عذاب سے ڈرو ، کفن میں جیبیں نہیں ہوتی اور وہاں کوئی آف شور کمپنی بھی نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی فورن کرنسی اکائونٹ ہوتا ہے ۔ پانامہ لیکس نے جن چہروں کو بے نقاب کیا ہے ان کا احتساب سب سے پہلے ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک عوام کا ہے حکمراں ان کے خادم ہوتے ہیں ،لیکن آج ظالم، جابر، غاضب اور خائن حکمران ہم پر مسلط ہیں ۔ جنہوں نے قوم کی امانت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اُسے پانامہ کی آف شور کی کمپنیوں میں جمع کیا اور خود کو قوم کا پارسا ثابت کرتے رہے۔ انہوں نے کہا پانامہ لیکس اﷲ تعالیٰ کی طرف سے قوم کا تحفہ ہے ۔ ہمیں اس تحفے سے فائدہ اُٹھانہ ہوگا اور ایسے ناسوروں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرنا ہوگی ۔ ہم اس لٹیرے ٹولے کے خلاف سڑکوں پر آنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر شعبہ جات کے ذمہ داران نے ناہید حسین کو اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔