ٹی ایم او ٹیکسلا پر قاتلانہ حملہ، فائرنگ میں بال بال بچ گئے

CAR TMO AND NOTICE COPY

CAR TMO AND NOTICE COPY

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ٹی ایم او ٹیکسلا پر قاتلانہ حملہ، فائرنگ میں بال بال بچ گئے، پولیس تھانہ ٹیکسلا نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی، اسسٹنٹ کمشنر بھی اطلاع پر تھانہ پہنچ گئے۔

ڈی ایس پی ا، اے سی ، ٹی ایم او ، ایس ایچ او کا مشاروتی اجلاس جاری،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل لب ٹھٹو میں فخر اللہ نامی شخص کا پلازہ بن رہا تھا ، آج ٹی ایم اے ٹیکسلا کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ، اور تین روز میں دفتر حاضر ہونے کی تنبہہ کی گئی بصورت دیگر قانونی کاروائی کا عندیہ دیا گیا تھا۔

تاہم نوٹس کی معیاد ختم ہونے سے قبل ہی ٹی ایم او قمر زیشان نے عملہ اور بھاری مشینری کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کے لئے عملہ کے ہمراہ ہلہ بول دیا جس پر مخالف جانب سے بھرپور مذاحمت کی گئی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گئی۔

ایک گولی ٹی ایم او ٹیکسلا کی کار کی پچھلی جانب لگی جو شیشہ کو آر پار کرتی ہوئی کار کے اندر گھس گئی تاہم ٹی ایم او ٹیکسلا معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ادہر پولیس تھانہ سٹی نے ملزم فخراللہ کو گرفتار کر کے کار سرکار میں مداخلت ، و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،واقعہ کے بعد ٹی ایم اے ٹیکسلا کے انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔