ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں شاہ محمود قریشی کے بھائی نے شہر بھر میں پوسٹرز آویزاں کرائے ہیں کہ شاہ صاحب سیاست چھوڑیں اور اپنا وقت دین اور دربار کو دیں۔
مرید حسین قریشی نے شہر بھر میں پوسٹرز آویزاں کرا دیئے ہیں جن پر انہوں نے اپنے بھائی شاہ محمود قریشی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاست کی بجائے اپنا وقت دین اور دربار کو دیں ۔ مرید حسین قریشی کے مطابق ان کی اور پوری جماعت کی یہ خواہش ہے کہ شاہ محمود قریشی کی امامت میں نماز ادا کی جائے۔
تاہم شاہ محمود قریشی اپنی جماعت کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے دربار پر آئیں اور مریدین کو دین کی تبلیغ کریں۔