دو خواتین نے رکشہ کرایہ پر حاصل کرکے دیگر ساتھیوں کو بلا کر رکشہ، نقدی و موبائل فون چھین لیا

Theft

Theft

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دو خواتین نے رکشہ کرایہ پر حاصل کرکے دیگر ساتھیوں کو بلا کر رکشہ، نقدی و موبائل فون چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے رہائشی وسیم اکرم نے بتایا کہ میں لاہور میں رکشہ چلاتا تھا کہ دو خواتین علیزہ، مہر مان نے جیون سنگھ جانے کیلئے مجھے سے رکشہ ایک ہزار روپے میں کرایہ طے کرکے لیا، دونوں خواتین نے براستہ سرہالی کلاں جیون سنگھ کی طرف سے جا رہے تھے کہ دونوں خواتین نے فون کرکے دو نا معلوم ڈاکوئوں نے بلا لیا، جنہوں نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے رکشہ، موبائل فون اور11ہزار روپے نقدی چھین لی۔

اور خواتین کو رکشہ سمیت اپنے ساتھ لے گئے، وسیم اکرم کی درخواست پر مقدمہ درج۔