لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں خادم اعلی پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت چالڈ لیبر کے خاتمے اوربھٹہ مزدورں کی فلاح و بہبود اوران کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں تعلیمی سہولیات کی مفت فراہمی کے لیے مالی امداد کے سلسلہ میں ضلع بھر میں 1500سے زائد خدمت کارڈ کی فراہمی کاعمل جار ہی ہے۔
یہ بات ایم پی ائے چوہدری اشفاق احمد نے خدمت کارڈ فراہمی کاونٹر پربھٹہ مزدورں میں خدمت کارڈ تقسیم کرنے کے موقع پر کہی اس موقع پر اسسٹنٹ منظوراحمد خان چانڈیہ ،ای ڈی اوتعلیم محمد منشائ،ڈی ایم اوعثمان بخاری ،ڈی ڈی او تعلیم غلام یاسین چشتی نے بھٹہ مزدروں میں خدمت کارڈ تقسیم کیے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد خان چانڈیہ نے بتایا کہ ضلع لیہ میں تمام بھٹہ مزدورں کا جامع سروئے کر کے انہیں خدمت کارڈ فراہم کیے جارہے ہیں اور دوسرئے مرحلے میں 328بھٹہ مزدورں کو خدمت کارڈ فراہم کیے جارہے ہیں جن میں بذریعہ ایم ٹی ایم دوہزار روپے فی کارڈ فوری طور پر مل رہے ہیں۔
جب کہ بھٹہ مزدورں کے بچوں کو سکول بیگز ،جوتے ،یونی فارم کی مفت فراہمی کے ساتھ خمدمت کارڑز کے ذریعے ایک ہزار روپے ماہ نامہ وظیفہ بھی دیا جارہا ہے۔
اس موقع پر ڈی ایم او عثمان بخاری نے بتایا کہ خدمت کارڈ ایک جامع میکزیم کے تحت تعلیمی ڈیسک،بنک کے ڈیسک،الیکڑونک ڈیسک ،ری فریشمنٹ ڈیسک پر مشتمل خصوصی کاونٹر کے ذریعے بھٹہ مزدورں کو شناخت کے بعد ترسیل کاعمل جارہی ہے۔
اس موقع پر بھٹہ مزدورں نے پنجاب حکومت کے خدمت کارڈ کی فراہمی پر اس پروگرام کو بھٹہ مزدورں کے لیے ایک بہتر و دور رس نتائج کاحامل قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔