لاہور : ہر سرکاری ادارہ میں بدعنوانی اور لوٹ مار کا دور دورہ ہے،ذاتی و سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی خزانہ لوٹنے والوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما و چیئر پرسن ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن فائونڈیشن (رجسٹرڈ) سندس قمرنے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ مالی کرپشن ہی جرم نہیں اخلاقی و معاشرتی کرپشن بھی اتنا ہی بڑاجرم ہے اورصرف حکمران ہی نہیں بیوروکریٹ اور دیگر شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے بھی کرپشن سے محفوظ نہیں، انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک معاشرتی ناسور ہے اسے جڑ سے اکھاڑنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا فوج کے سینئر افسران کی کرپشن پر نوٹس لینا یقینا خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ ذاتی و سیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کر قومی خزانہ لوٹنے والوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔