لیہ میں ملاوٹ مہم سے شہریوں کو مستفید کرنے کے سلسلہ میں مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے

Layyah

Layyah

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں انسداد ملاوٹ مہم کے ثمرات سے شہریوں کو مستفید کرنے کے سلسلہ میں انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردو نوش کے نمونہ جات حاصل کرنے ، غیر معیاری اشیا ء کی تلفی ، نا قص میٹریل بنا نے والے کا رخانوں کو سیل اور ان کے خلاف مقدما ت کا اندراج کیا جا رہا ہے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ اور ٹی ایم اے و محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیم نے کا روائی کے دوران بتائی۔

تفصیلات کے مطا بق خصوصی ٹیم نے سجاد اینڈ سرفراز جو س فیکٹری چک نمبر 387 ٹی ڈی اے کا اچانک معائنہ کیا تو ہزاروں بوتلیں جعلی طور پر حلال کمپنی کے نا م سے بھری ہو ئی پا ئی گئیں جنہیں قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل اور ما لک سرفراز حسین کے خلاف تھا نہ چوک اعظم میں مقدمہ درج کرا کے گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ۔ جبکہ دوسرا ما لک سجاد حسین فرار ہو گیا۔

اسی طرح ناقص و غیر معیاری بیکری ایٹمز رکھنے پر سٹنڈرڈ بیکری محلہ حافظ آباد کو سیل کر کے مالک کو ڑو گجر کے خلاف کا روائی عمل میں لائی جا رہی ہے اسی طرح ٹی ڈی اے چوک لیہ میں بسم اللہ ڈرنک کا رنر پر 105 لیٹر غیر معیار و مضر صحت فالسہ شربت و 70 بوتلیں غیر معیاری مشروبات قبضہ میں لے دوکا ن سیل کر کے ما لک احسان اللہ کے خلا ف مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔ کا روائی کے دوران سینٹری انسپکٹر محمد حنیف محسن ، مشتاق عمرانی و دیگر ہمراہ تھے۔