کراچی (جیوڈیسک) خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹی وارڈنز کی موبائل پر فائرنگ کرنے والے ٹارگٹ کلرز کے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گروہ میں تین ٹارگٹ کلرز شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز دیگر وارداتوں کے علاوہ ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کے سیکیورٹی گارڈ اور باپ بیٹی سمیت تین افراد کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں پولیس نے کارروائی کر کے جعلی سی ٹی ڈی اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
گلشن معمار میں پولیس کارروائی کے دوران 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔