حیدرآباد (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین میں وضع اہم اصولوں پر عمل ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔ آصف علی زرداری کے دور میں ڈکٹیٹزز کی جانب سے کی گئی۔
ترامیم کو ختم کر کے اختیارات وزیر اعظم اور کابینہ کو دیئے گئے۔ جس کے باعث ملک میں جمہوریت کو ساتواں سال ہے۔
انہوں نے سندھ حکومت کے دور میں ہونے والے کاموں کی فہرست بتاتے ہوئے شکوہ کیا کہ اتنا کام کرتے ہیں پھر بھی دوست کہتے ہیں کہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔ تنقید برائے تنقید کی بجائے اصلاح کے لئے ہونی چاہئے۔