لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے کریم بلاک اور علامہ اقبال ٹاؤن میں سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے۔
شناختی دستاویزات کی عدم دستیابی پر 9 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ گوجرانوالہ میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ آپریشن سیٹلائٹ ٹاؤن، شریف ٹاؤن، رتی جھال اور چھچھروالی سمیت متعدد مقامات پر کیا۔
آپریشن کے دوران 12 مشکوک افراد گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی سول لائنز کے مطابق گرفتار ہونیوالے افراد کے پاس کسی قسم کی شناختی دستاویزات نہیں تھیں۔