سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں نے ایک بار پھر بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے۔
یہ مطالبہ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ چیئرمین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلے کا حل ممکن نہیں۔
2014میں کشمیری علیحدگی پسند رہنماؤں کی پاکستانی سفیر سے ملاقات کے بعد بھارتی حکومت نے مذاکرات سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں بھارتی حکومت نے اپنا شرط واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔