ضلعی انتظامیہ کو 8 مئی کو تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

PTI

PTI

فیصل آباد (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طور پر تحریک انصاف کو 8 مئی کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنمائوں اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جس میں پولیس اور انتظامیہ نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ فیصل آباد میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور جلسہ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے لہٰذا 8 مئی کو دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنمائوں نے انتطامیہ پر واضح کیا ہے کہ جلسہ کے لئے انتظامیہ نے خود دھوبی گھاٹ گرائونڈ کو مقرر کر رکھا ہے اور اب جلسے کی اجازت دینے سے انکار ناقابل قبول ہے اور جلسہ 8 مئی کو دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں ہی ہو گا۔