ایران (جیوڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے پارلیمانی انتخابات میں ریکارڈ تعداد خواتین کو منتخب کرنے پر ووٹرز کو مبارک باد دی ہے۔ 1979 کے اسلامی انقلاب کے پہلی بار ملک میں اتنی تعداد میں خواتین رکن پارلیمان منتخب ہوئی ہیں۔دوسرے انتخابی مرحلے میں چار مزید خواتین امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے.
جمعے کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ان حلقوں میں پولنگ منعقد ہوئی تھی جہاں فروری میں پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 25 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔
ایران کی اپنی مدت پوری کرنے والی پارلیمان میں نو خواتین نمائندگان موجود ہیں۔
حالیہ انتخابات کے بعد ایرانی پارلیمان میں خواتین نمائندگان کی تعداد تھائی لینڈ اور نائجیریا کی پارلیمان میں خواتین ارکان کے برابر ہو جائے گی۔