دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے، پاکستانی ٹیم پوانٹس میں 5 درجہ کامیابی حاصل کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کا 118 پوانٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر راج برقرار ہے ۔ بھارتی سورما 112 پوانٹس حاصل کرنے کے بعد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
طویل فارمیٹ کی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم نے پانچ پوانٹس کی ترقی حاصل کی ہے، قومی ٹیم کا 111 پوانٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ایک ایک درجہ کامیابی کے بعد بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 3 درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔