واہ کینٹ (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کبڈی میچ یکطرفہ رہا۔ قومی ٹیم نے شروع سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور پہلے ہاف کے اختتام پر چوبیس پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی۔
نوجوان کھلاڑیوں عامر وحید اور نعیم بابر نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔
پاکستان نے سری لنکا کو تئیس کے مقابلے میں چھپن پوائنٹس سے شکست دے کر ایشیا کپ میں دوسرے فتح حاصل کر لی۔