اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے امریکہ کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کے لیے پاکستان کی امداد روکنے کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔
تحریک التواء پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔
اس عوامی نوعیت کے اہم معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے اور حکومت اس بارے میں اپنے ردعمل سے آگاہ کرے۔