لاہور (جیوڈیسک) خود سے اقرار اور یک طرفہ پیار میں دل بے قرار۔ تارے گن گن کر پاگل ہو گئی قندیل بلوچ،۔ تارے گننے والی قندیل دن نکلتے ہی زمان پارک پہنچ گئی اور پھر دروازہ بند ہو گیا۔ کسی نے تسلی دی تو کسی نے ٹال دیا۔
کئی دن سے جاگنے والی قندیل چلا اٹھی قندیل کو کپتان سے ملاقات کا ارمان بے چین کرنے لگا عشق نے تماشہ بنایا تو قندیل صحافیوں پر برس پڑی ۔ دوریوں کا یقین ہو گیا تو ڈرامہ اور بڑھ گیا ماڈل نے کپتان کے دروازے پر ڈیرے ڈال دیئے۔
آتے جاتے لوگ رکنے لگے اور کچھ نے تو تصاویر بھی بنوا لیں۔ گرمی نے پسینہ نکالا تو میک اپ کے ساتھ عشق کا بھوت بھی اتر گیا لیکن قندیل جاتے جاتے نعرہ لگانا نہ بھولیں۔