لاہور (جیوڈیسک) سابق پی سی بی چئیرمین خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں تنزلی کا آغاز دو ہزار سات کے ورلڈ کپ سے ہوا۔
خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاہور اور کراچی سمیت تمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مالی مدد کرنی چائیے۔ کلب کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار گرنے کی وجہ سے پاکستان رینکنگ میں نویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔
سابق پی سی بی چئیرمین کا کہنا تھا کہ مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کی ورلڈ کپ دو ہزار انیس سے چھٹی ہو سکتی ہے۔