تعلیم اور مطالعہ کے بغیر معاشی اور معاشرتی ترقی کاحصول ناممکن ہے: ممتاز بیگ

ROTARY BOOKS PROJECT

ROTARY BOOKS PROJECT

رحیم یار خان: پاکستان پولیو کمیٹی روٹری انٹرنیشنل کے ممبر ممتاز بیگ نے الحیان گرامرہائی سکول میں روٹری بکس پراجیکٹ کے تحت لائبریری کیلئے مفید معلوماتی کتابیں عطیہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور مطالعہ کے بغیر معاشی اور معاشرتی ترقی کاحصول ناممکن ہے۔ہمیں اپنے بچوں کو درسی کتب کے علاوہ معیاری ادبی و معلوماتی رسالوں اور اخبارات کے مطالعہ کا عادی بنانا چاہیے۔انہیںمہینہ میں کم از کم ایک دن لائبریری لے جانے سے انکی شخصیت میں نکھار اور مستقبل کو بہتر بنا یاسکتا ہے۔

الحیان سکول کے ڈائریکٹر مدثر سہیل نے کہا روٹری کلب کا بکس پراجیکٹ معاشرہ میں جہالت کے خاتمہ کیلئے اہم اقدام ہے۔انھوں نے اس پراجیکٹ کے تحت ابتدائی طور پر السعید سکول اور الحیان سکول کے انتخاب پر روٹری کا شکریہ ادا کیا۔کلب صدر چوہدری ریاض احمد اور میڈم میںثمینہ اشرف اور نیاز احمد چاچڑ نے بہترین کاکردگی پر سکول ٹیچر میڈم ماریہ صدف اور ساتویں جماعت کی طالبہ مس مریم طاہر میں روٹری کلب کی جانب سے خصوصی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر کلب ممبران چوہدری ریاض احمد،سکندر علی چوہدری، جان محمد وارثی ، رانا عبدالجبار ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ آفیسر این آر ایس پی میڈم ثمینہ اشرف، ناصر محمود لالہ،عمیر عزیز،خواجہ ارشاد احمد،مدثر سہیل، محمد وقاص، اور خصوصی طورپرسابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار رئیس نیاز احمد چاچڑ،سکول انتظامیہ،کلاس ٹیچرز، طلباء و دیگر موجود تھے۔