کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی شب معراج کے موقع پرجامع مسجد عثمان بن عفان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیارے نبی کاواقعہ معراج ایک عظیم معجزہ ہے۔
اس وقت کے مخالفین نے اللہ کے نبی کے پیارے معجزے کوجھٹلایا مگرقربان جائیں نبی پاک کے سچے یار حضرت ابوبکر صدیق نے تصدیق کی کہ اللہ کے نبی صحیح کہہ رہے ہیں جس کی پاداش میں ابوبکر نے تکلیف، اذیتیں اور مصیبتیں برداشت کیں لیکن نبی کاساتھ نہ چھوڑا۔
آج بھی مسلمان اللہ کے نبی کی سیرت وصورت کااپنائیں گے توکامیابی ان کامقدر ہو گی۔