حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے نام طلب

Panama

Panama

کراچی (جیوڈیسک) پانامہ لیکس اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے متوقع عدالتی کمیشن کے ٹرم آف ریفرنسز کو طے کرنے کے معاملے پر حکمراں مسلم لیگ نے اپوزیشن کو باضابطہ مذاکرات کا پیغام بھیج دیا ہے ۔

یہ پیغام حکومتی سیاسی رابطہ کار نے پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو رابطے میں بھیجا ہے جس کے بعد اپوزیشن نے اپنی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ہے ۔

اپوزیشن لیڈر نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے حزب اختلاف کی مشترکہ کمیٹی میں شامل کرنے کیلیے ایک ایک رکن کا نام طلب کرلیا ہے۔ اپوزیشن کی متوقع کمیٹی کی سربراہی قومی اسمبلی میں اپوریشن لیڈر خورشید شاہ کریں گے۔