کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل ٹائون میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ بلوچ لیاری نے مد مقابل ینگ پرنس سلطان آباد کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی۔
دوران کھیل مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں امتیاز اسپورٹس کالا پل نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آغاخان جیم خانہ فٹ بال کلب کو بھی پنالٹی ککس مرحلے میں 4-3سے مات دیدی ۔کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا۔
تاہم پنالٹی ککس پر امتیاز اسپورٹس نے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں بلوچ محمڈن لیاری نے ایک سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد شفیع الیون ملیر کو 3-0سے ،بلوچ اسٹار شرافی نے اصلاح بلوچ کو پنالٹی ککس پر 4-3سے قابو کرلیا۔
کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سلیم شاہ ،محمد شہباز بلوچ ،پرویز خان اور جنید نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل حسن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔
ٹورنامنٹ میں آج 2میچز کھیلے جائینگے پہلا میچ بشیر الیون بمقابلہ اسماعیل میموریل اور دوسرا میچ گلشن اسپورٹس بمقابلہ ینگ اتحاد بلدیہ ٹائون کھیلا جائیگا۔