کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا فٹ بال ایونٹ فریڈم فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز ماہ دسمبر2016ء میں ہوگا ۔اس میگا ایونٹ میں شہر کی ممتاز و معروف 16ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔
چمپئن شپ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو 8.5 ملین اور رنر اپ ٹیم کو 6.5ملین روپے کیش ایوارڈ دیا جائیگا ۔چمپئن شپ کے لئے ٹیموں کی تشکیل ماہ رمضان المبارک میں ہوگی ، اس چمپئن شپ کے آرگنائزر ندیم بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ فریڈیم فٹ بال ایسوسی ایشن کے اسپانسر کے بورڈ میٹنگ کے سلسلے میں ماہ رمضان کے بعد مراکو (مراکش) جائیں گے ۔ندیم بلوچ ان دنوں چمپئن شپ کی تیاریوں اور اسپانسرز سے ملاقات کے لئے دبئی میں موجود ہیں ۔