ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے ملازم عبدالمجید مرحوم کی اہلیہ کو مالی معائونت کا چیک دے دیا

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کے ایدمنسٹریٹر نثار سومرو نے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے۔

دوران ملازمت انتقال کرجانے والے ملازمین کی مالی معائونت سمیت تمام بقایاجات کی آدائیگیوں کو فی الفور یقینی بنا نے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے لانڈھی زون لاء ڈیپارٹمنٹ کے ملازم عبدالمجید مرحوم کی اہلیہ کو مالی معائونت کا چیک دیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے ۔نثار سومرو نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے محنتی اور ادارے کے وقار میں اضافے کا باعث بننے والے ملازمین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور ان کی فلا ح و بہبود اور مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے انہوں نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ بلدیہ کورنگی میں فرائض انجام دیتے ہوئے وفات پاجانے والے ملازمین کی بقایا جات اُن کے اہل خانہ کو ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کریں۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے ملازمین کی پنشن اور مالی معائونت کے حوالے سے بقایا جات کی ادائیگی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا رہی ہے انہوں نے کہاکہ انشا اللہ بہت جلد بلدیہ کورنگی کے ملازمین کی میڈیکل کے حوالے سے مسائل حل کردیئے جائیں گے۔