لندن (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور گلاسکو سے اسکاٹش اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
برطانیہ میں موجود نمائندہ ایکسپریس کے مطابق انس سرور گلاسکو سے اسکاٹش اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انس سرور لیبر پارٹی کی طرف سے اسکاٹش اسمبلی کے لئے امیدوار تھے۔
اسکاٹش اسمبلی کے لئے لیبر، کنزرویٹو اور اسکاٹش نیشنل پارٹی کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم اسکاٹش نیشنل اسمبلی پارٹی مجموعی طور پر برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور اب حکومت بھی ایس این پی کی ہی ہو گی، دوسرا نمبر کنزرویٹو پارٹی کا رہا جب کہ تیسرے نمبر پر لیبر پارٹی رہی تاہم انس سرور اپنی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انس سرور 2015 کے عام انتخابات میں بھی لیبر پارٹی کی طرف سے گلاسکو سے امیدوار تھے تاہم انھیں کنزرویٹو پارٹی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔