لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق مغلپورہ کا رہائشی 20 سالہ اسماعیل ایک ہفتہ قبل کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس کی ٹکر سے زخمی ہوا تھا جسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جمعہ کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
متوفی اسماعیل بی اے کا طالبعلم اور والدین کا واحد سہارا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے درخواست ملنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔