عوام کو ذاتی رہائش کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے ‘جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں کرپشن ‘ استحصال ‘ عدم مساوات ‘ انصاف کی عدم فراہمی اور قانون کی حکمرانی کی بجائے استحصال مافیا اور طبقاتی تضاد و طاقت کی حکمرانی کی وجہ سے سرمایہ ان محدود لوگوں کی تجوریوں تک محدود ہوتاجارہا ہے جو ظلم و استحصال کے ماہر اور لوٹ مار و کرپشن کے ساتھ چوری کے بھی عادی ہیں۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ ملک میں کرایہ داری کی صنعت تیزی سے فروغ پارہی ہے اور امیر کہلانے والی استحصال مافیا تیز رفتاری سے فلیٹس ‘ مکانات ‘ دکانوں ‘گوداموں ‘ رئیل اسٹیٹ اور فارم ہاوسز کی مالک بنتی جارہی ہے ۔

جبکہ محنت کش روزی ‘ روٹی اور خوشحالی کیساتھ رہائشی سہولت اور گھر کی نعمت سے محروم کرایہ کے مکانوں یا فلیٹس میں رہنے اور کرایہ کے دفتروں ‘ دکانوں و گوداموں میں کاروبار پر مجبور ہے جبکہ مالکانہ حقوق رکھنے والا استحصالی طبقہ نہ صرف محنت کشوں سے منہ مانگا و من چاہا کرایہ وصول کررہا ہے بلکہ بجلی و گیس اور پانی کی مد میں بھی معقول ماہانہ رقوم کے حصول کے باجود بجلی ‘ گیس اور پانی کی چوری یا ان کے بلوں کی عدم ادائیگی میں ملوث رہتے ہوئے ملک و قوم کو مزید نقصان در نقصان پہنچانے میں مصروف ہے اسلئے بجلی ‘ گیس و پانی کی چوری اور ان کے بلوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ غریب ‘ محنت کش اور پاکستان سے مخلص محب وطن طبقے کو سرکاری سرپرستی میں بلڈرز کے تعاون سے کرایہ کی شکل میں آسان ماہانہ اقساط پر ذاتی رہائش مالکانہ حقوق کیساتھ فراہم کی جائے ! ۔