بھمبر کی خبریں 7/5/2016

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ممتاز دانشور اور مصنف اختر عباس نے کہا ہے اس ملک کے بگڑتے ہوئے حالات صرف وہی قیادت بدل سکتی ہے جو ایک طرف خوف خدا رکھتی ہو اور دوسری طرف خدمت کے جذبے سے سرشار بھی ہو۔ اور یہ قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے جن کے دامن بھی اجلے ہیں اور من بھی اس لیے نوجوان انھیں جماعت اسلامی کا پرچم ہاتھ میں تھام کر حلقہ بھمبر میں ڈاکٹر ریاض احمد مرزا کی کامیابی کے لیے ایک ایک گائوں میں پھیل جائیں تاکہ باقی ملک کی طرح حلقہ نمبر 7 بھمبر سے بھی خوفناک اندھیری رات ختم ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں نوجوانوں کے بڑے اجتماع عزم امید صبح یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا نوجواں ہی اس ملک کی امید بھی ہیں اور مسقبل بھی۔ 7سال گزر گئے یہ قوم دھوکے بھی کھا رہی ہے اور دھوکے بھی اس دھوکہ باز گروہ سے نجات کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ پختہ کردارکے حامل نوجوان تبدیلی کا فیصلہ کر لیں۔ نوجوانوں کو ہی ٹارگٹ کریں انہیں بتائیں کہ آزمایا ہوا طبقہ ان کو روزگار فراہم نہیں کر سکتا۔ تعلیم اور صحت کی سہولتیں دینے کی بجائے یہ طبقہ ہر ادارے کو سرمایہ دوروں کے ہاتھوں بیچ رہا ہے تاکہ غریب تعلیم سے فارغ ہو جائے اور بیمار ہو کر مر جائے تاکہ ملک سے غربت کی بجائے غریب ختم ہو جائیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ حلقہ نمبر 7بھمبر سمیت سارے آزاد کشمیر سے کرپٹ نظام کی رکھوالی کرنے والوں کو اقتدارکے ایوانوں سے باہر نکال دیا جائے۔ اس کی ابتدا آپ بھمبر سے کریں اور تبدیلی کا آغاز باب کشمیر سے کریں تا کہ آزادی کی حقیقی صبح طلوع ہو۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے مقامی زعما ڈاکٹر ریاض احمد مرزا امیدوار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر، چوہدری فرید احمد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سابق کو نسلر کیتھلے بر طا نیہ پرو فیسر خا لد حسین چو ہدری عمر ہ کی ادا ئیگی کے بعد سعودی عر ب سے آبا ئی شہربھمبر پہنچ آئے ائیر پو رٹ پر عز یز واقا رب دوست احبا ب اور عوام علاقہ نے انکا شاندا ر استقبا ل کیا تفصیلا ت کے مطا بق معروف اوورسیز کشمیر ی را ہنما سا بق کو نسلر کیتھلے بر طا نیہ پرو فیسر خا لد حسین چو ہدری گزشتہ ما ہ عمر ہ کی ادا ئیگی کیلئے بر طا نیہ سے سعودی عرب گئے تھے عمرہ کی ادائیگی کے بعدمختصر دورے پر گزشتہ روز سعودی عر ب سے آبا ئی شہربھمبر وا پس پہنچ آئے ائیر پو رٹ پہنچنے پر عز یز واقا رب ،دوست احبا ب اور عوام علاقہ نے انکا شا ندار استقبا ل کیا اور انہیں عمر ہ کی سعادت حا صل کر نے پر مبا رکباد دی در یں اثنا ء عوام علاقہ نے بھی انکے گھر جا کر انہیں عمر ہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبا رکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہا ر کیا ۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے کہا ہے کہ ووٹ کی پرچی کا درست استعمال قوم کی تقدید بدل دے گا۔ نوجوان اپنے ووٹ جماعت اسلامی کو دیں ہمارا وعدہ ہے کہ یوتھ کو تعلیم، صحت اور کھیل کے میدان میں مسائل نہیں وسائل دیں گے۔ اگر باریاں بدلنے والا طبقہ ایک بار پھر جیت گیا تو عوام کے مقدرقبضہ گروپوں اور لوٹ مار کرنے والے مافیا کی نذر ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں امید صبح یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زبیر گوندل نے کہا نوجوان کسی بھی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کی داستانیں اس لیے عام ہیں کہ یہاں پر باریاں لگانے والے طبقے نے اپنے دور اقتدار میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، سرکاری وسائل سے اپنی تجوریاں بھریں اور کوئی ان کا احتساب نہ کر سکا۔ جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا ہماری قوم نے قومی امانتیں ان کو حوالے کر دیں اور پھر ان امانتوں میں کیا کیا خیانتیں ہوئیں اس کی داستانیں زبان زد عام ہیں۔ اس لیے اب الیکشن میں رائے ہموار کرنا نوجوانوں کا کام ہے وہ انہیں اپنے دوستوں کو بتائین کہ ان کے مسائل کا حل کس کے پاس ہے۔ زبیر احمد گوندل نے کہا اگرچہ ہمارے پاس اقتدار نہیں پھر بھی ہمارا دعویٰ ہے کہ اس ملک میں بے روزگاری کے خلاف سب سے بڑا جہاد ہم نے کیا۔ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیے۔ لاکھوں نوجوانوں کو کرپٹ طبقے کے خلاف کھڑا کرنے کا عزم لے کر نکلے ہیں۔ اب ضروری نہیں کہ ماضی میں اقتدار لٹیروں کے پاس رہا اب بھی ان کے پاس رہنا چاہیے۔ نوجوان اگرفیصلہ کر لیں تو تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ ڈاکٹر ریاض احمد مرزا کی کامیابیوں کے لیے ہر فرد کو ٹارگٹ کر لیں ایک بوتھ پر 10بوتھ کھڑے کر دیں الیکشن میں کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکے گا۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری امجد یوسف ، امیر حلقہ ڈاکٹر عبد الرحمن صدر یوتھ سٹی بھمبر، سید ذیشان مجاہد، سابق امیر ضلع راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ سمیت سیکڑوں نوجوانوں سء شرکت کی۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ممتاز قانو ن دا ن چو ہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ اپنے بیٹے اور بھا نجے کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عر ب روانہ تفصیلا ت کے مطا بق ممتاز قانو ن دان چو ہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ اپنے بیٹے ایڈ یشنل ڈی ایچ او میرپور ڈا کٹرشہزاد غضنفر اور بھا نجے ڈپٹی کمشنر پلندری کیپٹن (ر) ابرا ر اعظم کے ہمراہ عمر ہ کی ادائیگی کیلئے گزشتہ روز سعودی عرب روانہ ہو گئے دوست احبا ب اور عزیز واقا رب کی کثیر تعداد نے انہیں الوداع کیا ۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )جماعت اسلامی یوتھ سٹی بھمبر کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کا آغاز دفتر جماعت اسلامی سے ہوا جس کی قیادت سٹی یوتھ کے صدر سید ذیشان مجاہد، حافظ فرخ بشیر ، قاسم منہاس ، معین چوہدری، ذیشان چوہدری، عاقب بشیر اور حسنین مرزا نے ریلی کے شرکاء گجرات روڈ ،اولڈ کچہری روڈ، مین بازار مسلم بازار سے گزرتے ہوئے امید صبح یوتھ کنونشن میں پہنچے جہاں پر امیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے ان کا استقبال کیا۔